سعودی وزارت حج وعمرہ 107

ماہ صفر کے لیے عمرہ ویزے کی بکنگ شروع ہے،سعودی وزارت حج وعمرہ

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک )سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہ صفر المظفر کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند مسلمان کسی بھی مجاز ٹریولنگ ایجنسی کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے “ٹوئٹر” اکانٹ پر ایک ٹویٹ میں وزارت حج کا کہنا ہے کہ ماہ صفرکے دوران عمرہ کی بکنگ دستیاب ہے۔وزارت حج نے مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین کو خبردار کیا تھا کہ وہ لائسنس یافتہ ایجنٹوں سے ہی عمرہ کی بکنگ کرائیں اور کسی غیر مجاز ٹریول ایجنٹ کے جھانسے میں نہ آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں