مارکو روبیو 13

مارکوروبیو کی صدر ٹرمپ کو ایران سے معاہدے کے اعلان پر مبارکباد

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے متعلق مبینہ معاہدے کے اعلان پر مبارکباد دی ہے۔

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ پیش رفت صدر کی سالگرہ کے موقع کے ساتھ بھی مطابقت رکھتی ہے، روبیو کے مطابق یہ ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے جس پر صدر کو سراہا جانا چاہیے۔

تاہم انہوں نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ بعض حلقوں میں اس معاہدے کے تمام پہلوؤں پر مکمل اتفاق کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی نمائندہ کمبرلی ہالکیٹ کے مطابق بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ اعلان صدر ٹرمپ کی جانب سے سیاسی طور پر پیش کی جانے والی تصویر بھی ہو سکتا ہے جس کے بارے میں ابھی مکمل یقین سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں