کرچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ سندھ کا لنجار ہاؤس نذر آتش کرنے کے مقدمے میں سابق وفاقی مرتضیٰ جتوئی اور ان کے بھائی مسرور جتوئی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے ۔
سندھ ہائیکورٹ میں وزیر داخلہ سندھ کا لنجار ہاس نذر آتش کرنے کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر مرتضی جتوئی اور انکے بھائی مسرور جتوئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سناعت ہوئی۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر مرتضی جتوئی اور انکے بھائی مسرور جتوئی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی 15 یوم کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 25، 25 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ درخواستگزاروں کیخلاف مورو میں صوبائی وزیر داخلہ کے گھر کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے۔