لاہور ہائیکورٹ 112

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز کو 12 اگست کو پیش کرنے کا حکم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو 12 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے حاجی امتیاز کی بازیابی کے لیے ان کے اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حاجی امتیاز گوجرانولہ جیل میں ہیں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حاجی امتیاز نے آج اسمبلی اجلاس میں جانا ہے، پیر کو پیش کردیں گے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں، بعدازاں عدالت نے 12 اگست کو حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں