لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو وکلاء سے سیلز ٹیکس آن سروسز لینے سے روک دیا

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو وکلاء سے سیلز ٹیکس آن سروسز لینے سے روک دیا ۔جسٹس سمش محمود مرزا نے لاہور ہائیکورٹ بار کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ۔

عدالت نے لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کی درخواست کو منظور کرلی ۔ سابق سیکرٹری ہائیکورٹ بار بیرسٹر احمد قیوم نے درخواست پر دلائل دیئے ۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ قانون میں وکلاء سے ٹیکس لینے کے مخصوص لفظ کو استعمال نہیں کیا گیا،اگر حکومت نے وکلاء سے ٹیکس لینا ہوتا تو وہ وکلا کے لیے مخصوص لفظ استعمال کرتی۔ لاہور ہائیکورٹ نے بار ایسوسی ایشنز کی درخواستیں منظور کر لیں۔