اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماﺅں کا اہم اجلاس کل (بدھ کو) طلب کر لیا۔قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس آج پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا، اجلاس میں صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماﺅں پر مشتمل اجلاس ان کیمرہ ہو گا۔دوسری جانب وفاقی کابینہ کا ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا، اجلاس وزیر اعظم کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کا 10نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی پر سنگجانی جلسے کے حوالے سے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔