شاہ رخ خان

فلم زیرو کی ناکامی کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا تھا، شاہ رخ خان

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 میں فلم زیرو کی ناکامی کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔شاہ رخ خان نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران فلم پٹھان کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فلم کی غیر معمولی کامیابی نے گزشتہ 4 سال کی ناکامیاں بھلا دیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم زیرو کے باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہونے پر لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا تھا کہ اب میری فلمیں نہیں چلیں گی۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس قسم کی باتیں سنیں تو متبادل کاروبار کرنے کا سوچنا شروع کردیا، میں نے اطالوی کھانے پکانا بھی سیکھے تا کہ اطالوی ریسٹورینٹ کھول سکوں اور اپنے ہاتھوں سے لوگوں کو کھانا بنا کر کھلا سکوں۔