ہمایوں اختر خان 25

عید الاضحی کا تہوار ایثار، محبت اور بھائی چارے کا عظیم پیغام ہے’ ہمایوں اختر خان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار ایثار، محبت اور بھائی چارے کا عظیم پیغام ہے،حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی لازوال قربانی ہمیں اللہ تعالی کے احکامات کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے کا درس دیتی ہے۔

اپنے پیغام میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں اپنی خواہشات کو اللہ کی رضا پر قربان کرنے کی تلقین کرتی ہے، عید الاضحی کے موقع پر ہمیں غریبوں، مسکینوں اور ضرورتمندوں کو خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے، معاشرے میں محبت، رواداری اور اتحاد کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،عید الاضحی کے موقع پر ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ قربانی کا اصل مقصد تقوی، اخلاص اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے،عید الاضحی کے بابرکت لمحات ہمیں اتحاد، قربانی اور بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط بنانے کا پیغام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں