شازیہ مری

عمران خان کے کئی چہرے ہر چہرہ انتہائی بھیانک ہے ، شازیہ مری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ عمران خان کے کئی چہرے ہر چہرہ انتہائی بھیانک ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ ماننا پڑے گا کہ عمران خان کے جھوٹ کی مارکیٹنگ کرنے والے غضب کاریگر ہیں، تبدیلی کا ڈرامہ بے نقاب ہوا تو آزادی کی راگنی شروع کردی ۔

انہوںنے کہاکہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خود ہارس ٹریڈنگ کر رہے تھے ،دوسروں کو چور کہنے والا اصل میں خود چور نکالا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان خود میر جعفر نکلے جس نے مقبوضہ کشمیر مودی کے حوالے کردیا۔