عمران خان

عمران خان کی پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دورانِ نماز دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دورانِ نماز دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دورانِ نماز دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہیں۔

دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لئے لازم ہے کہ ہم اپنی انٹیلی جنس میں بہتری لائیں اور اپنی پولیس کومناسب انداز میں ضروری ساز و سامان سے لیس کریں۔