علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سمسٹر خزاں 2019ء بیچلر پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء میں پیش کئے گئے بیچلر پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ بیچلر پروگرامز میں بی اے )جنرل( ٗ بی کام ٗ بی اے )لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز(ٗ بی اے ابلاغ عامہ اور بی اے درس نظامی پروگرامز شامل ہیں۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کر دیئے گئے ہیں اور رزلٹ کارڈز طلباء و طالبات کو بذریعہ ڈاک بھی ارسال کئے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2020ء میں داخل لاکھوں طلباء و طالبات کو کتب کی ترسیل کا عمل جاری ہے ٗ میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلباء کو کتب کی ترسیل کا عمل مکمل ہو چکا ہے ٗ اب بی اے اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کو کتب ارسال کی جا رہی ہیں۔