اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2020ء میں پیش کئے گئے .
میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلے کے منتخب امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کردی ہے جو کہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
منتخب امیدواروں کو مطلوبہ داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے ان کے فراہم کردہ موبائیل نمبرز پر SMSبھیج دئیے گئے ہیں.
اور بذریعہ ڈاک خطوط بھی ارسال کئے گئے ہیں جن میں انہیں 10۔جولائی تک داخلہ فیس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
منتخب امیدوار داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے بینک چالان یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے
بھی ڈاؤن لوڈ کرکے داخلہ فیس مسلم کمرشل بنک ٗ الائیڈبنک ٗ یونائیٹڈ بنک اور فرسٹ ویمن بنک میں جمع کرادیں۔