وزیر اطلاعات 175

عدالتی کندھا استعمال کرنے کی سازش بھی مارچ کی طرح ناکام ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی کندھا استعمال کرنے کی سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ فال آف عمران اِن ڈی چوک ہوچکا ہے، وہ ڈی چوک کے بھگوڑے ہیں،آئین شکن اور عدلیہ کی توہین کے مجرم سپریم کورٹ سے کس منہ سے کیا اور کیا مانگ رہے ہیں؟ انہوں نے مزید لکھا کہ عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں