عباس عراقچی 41

عباس عراقچی کی لبنانی حکومت، عوام اور مزاحمت کو یومِ مزاحمت و آزادی کی مبارکباد

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حزب اللہ کی حمایت میں پیغام جاری کرتے ہوئے لبنان کی حکومت، عوام اور مزاحمت کو یومِ مزاحمت و آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں عباس عراقچی نے کہا کہ یہ دن لبنان سے اسرائیلی انخلا کی یاد میں منایا جاتا ہے، انہوں نے لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کو تہنیتی پیغامات بھی ارسال کیے، جس میں اسرائیل کے مقابلے میں لبنان کی آزادی، خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ نے حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل اور لبنان کے مذاکرات مسترد کرنے پر تنقید کی، مارکو روبیو نے لبنانی عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل بھی کی۔

دوسری جانب ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے میں لبنان کی جنگ کے خاتمے کو شامل کیا جائے گا یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں