عالمی مارکیٹ 133

عالمی مارکیٹ میں 4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1781ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا100روپے سستا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو 4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1781ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں100روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت85روپے کی کمی سے93ہزار879روپے پر آ گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں