فلک شبیر

عاطف اسلم کے گانوں کی دھن بجا کر گیٹار بیچا کرتا تھا، فلک شبیر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) معروف گلوکار فلک شبیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کیرئیر کی شروعات سے پہلے عاطف اسلم کے گانے کی دھن بجا کر گیٹار بیچا کرتے تھے۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار نے بتایا کہ انہیں عاطف اسلم کا مشہور ترین گانا عادت بےحد پسند ہے اور گلوکار بننے سے پہلے جب وہ ایک چھوٹی سی دکان میں گیٹار بیچا کرتے تھے تو عاطف اسلم کے اس گانے کی دھن بجا کر انہوں نے بہت گیٹار بیچے۔ فلک شبیر نے کہا کہ یہ 2005 اور 2006 کی بات ہے جب عاطف اسلم اور علی ظفر کے گانے ہی مشہور تھے اور وہی گانے سن کر ہم انڈسٹری میں آئے ہیں۔

فلک شبیر کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی عاطف اسلم کو فالو کرتے ہیں اور ماضی میں بھی وہ عاطف اسلم کو بہت زیادہ فالو کرتے تھے۔