عائزہ خان

عائزہ خان نے مینو ‘طوطے ‘کو گھر نئے ممبر کے طور پر متعارف کروا دیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پا کستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کے نئے ممبر کی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔اداکار عائزہ خان کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک خوبصورت سے طوطے کو دیکھا جا سکتا ہے۔عائزہ خان کی جانب سے اپنی اس پوسٹ پر اس طوطے کو بطور گھر کا نیا ممبر متعارف کروایا گیا ہے۔عائزہ خان نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘وہ اپنے مداحوں سے اپنے گھر کے نئے ممبر کو ملوا رہی ہیں جس کا نام ‘مینو’ ہے’۔

ڈرامے میں ادا کئے گئے اپنے ایک کردار کے نام پر ر کھے گئے اس نام سے متعلق عائزہ خان کا کہنا ہے کہ ‘اْن کا ڈرامہ ختم ہو جائے گا مگر اْن کا یہ طوطا ہمیشہ اْن کے دل کے قریب رہے گا’۔عائزہ خان کی اس پوسٹ پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس پر اْن کے مداحوں کی جانب سے ‘مینو ‘ نامی طوطے اور عائزہ خان سے خوب محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔