عائزہ خان

عائزہ خان اور عمران اشرف کے مداحوں کیلئے خوشخبری،دونوں ایک ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہونگے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف، فنکار اداکارہ عائزہ خان اور اداکار عمران اشرف کو اب ایک ساتھ سکرین پر دیکھا جا سکے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عائزہ خان اور عمران اشرف کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ اب اِن دونوں منجھے ہوئے فنکاروں کو ایک ساتھ سکرین پر دیکھ سکیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت یہ خبر وائرل ہے کہ یہ دونوں فنکار ڈرامہ سیریل ‘چوہدری اینڈ سنز’ میں کاسٹ کیے جا رہے ہیں۔اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ڈرامہ شائقین کافی پر جوش اور خوش دکھائی دے رہے ہیں۔