لاہور( رپورٹنگ آن لائن)خوبرو اداکارہ صنم بلوچ کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔تاہم کچھ ہی لمحوں بعد یہ انکشاف ہوا کہ یہ آواز صنم بلوچ کی نہیں بلکہ ان کی بہن سبرین ہسبانی کی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ صنم بلوچ ایک مشہور گانا گانے پر لپسنگ کر رہی ہیں۔
لیکن ویڈیو کے آخر میں وہ کیمرہ گھما کر یہ انکشاف کرتی ہیں کہ اصل میں یہ سحر انگیز آواز ان کی نہیں بلکہ پیچھے بیٹھی ان کی بہن سبرین ہسبانی کی ہے۔انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس ویڈیو کو سسٹر گولز کے طور پر شیئر کیا جا رہا ہے اور مداح دونوں بہنوں کی اس کیمسٹری اور ہنسی مذاق کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔









