الیکشن کمیشن

صدر مملکت کی تجویز پر ردعمل کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس آج طلب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کی تجویز پر چیف الیکشن کمشنر نے اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تاحال اجلاس کے وقت کا تعین نہیں کیا، اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تجویز پر قانونی بریفنگ اور ماہرین رائے دیں گے، اجلاس میں چاروں ممبران سمیت متعلقہ ونگز بھی شریک ہوں گے۔

مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عام انتخابات کے حوالے سے تجویز پر ردعمل دیا جائے گا۔