آصف علی زرداری 48

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا ہے ۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے22حملہ آوروں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری کائونٹر ٹیررازم مہم میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کا قلع قمع ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہداء اور غازی قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے آپریشن کے دوران جرأت دکھانے والے جوانوں کو سلام پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں