آصف علی زرداری 17

صدرِ زرداری کا کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میناز میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

صدر مملکت نے دہشت گردوں کی جانب سے دو خواتین کو ہمراہ لے جانے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں