جاوید قصوری 31

صحافیوں کو ہراساںکرنا، غیر قانونی نوٹس بھیجنا اور گھروں میں چھاپے مارنا قابل مذمت ہے ‘ جماعت اسلامی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے صحافیوں کو ہراساں کرنے، غیر قانونی نوٹس بھیجنے اور گھروں میں چھاپے مارنے کے اقدام کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈوںپر اتر آئی ہے ، آزادی اظہار رائے پر کسی قسم کا کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے ۔ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

پیکا ایکٹ کالے قانون جس کا مقصد مخالفین کو سائیڈ لائن لگانا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، ملکی و غیر ملکی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے حکمرانوں کی نا قص کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں ۔ اعداد و شما ر کو پیش کرکے بہتری کے نعرے لگانے والے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

انہوںنے پلس کنسلٹنٹ کی رپورٹ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 51فیصد لوگوں کی زندگی مشکل ترین حالات سے دوچار ہے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم آمدن نے عوام سے خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔لوگوں کی زندگی میں بچت نام کی کوئی چیز نہیں ۔حالات سوچوں سے بھی زیادہ گھمبیر ہو چکے ہیں۔حکمرانوں کو اقتدار انجوائے کرنے اور فوٹو شوٹ کے علاوہ کوئی کام نہیں ۔مافیا نے ہر چیز پر قبضہ جما رکھا ہے ۔ عوام کو درپیش مشکلات کے حل سے کسی کو بھی کوئی غرض نہیں ۔

محمدجاوید قصوری نے مزید کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ 2024ـ25 کے مطابق پنجاب کی 4 ہزار 907ا یکڑ 4 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ ہے۔3 ہزار 1527 ایکڑ اراضی جو کہ جھنگ،خانیوال،جہانگیر آباد میں واقع ہے کے معاہدے 2009 سے 2012 میں ختم ہوئے تا ہم اراضی واگزار نہ کروائی گئی۔محکمہ لائیوسٹاک کی 1 ہزار 380 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ ہے جبکہ کرایے کی مدمیں ایک ارب22کروڑ 87لاکھ82ہزار روپے بھی ادا نہیں کئے گئے ۔یہ کام حکومتی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کے بغیر ممکن نہیں ۔ رشوت کا بازار گرم ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں