خالد مقبول صدیقی 15

سیرت طیبہ انسانیت کے حقوق اور توازن کا جامع منشور ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیرت طیبہ محض ایک مذہبی تاریخ نہیں بلکہ انسانیت اور پوری کائنات کے حقوق و توازن کا ایک جامع آفاقی منشور ہے۔

مرکز بہادر آباد سے جاری بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نبی کریم ۖ کا پیغام رحمت ایک عملی نظام ہے جو انسانوں سمیت تمام مخلوقات کے حقوق اور ماحولیاتی توازن کے تحفظ کی تعلیم دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ۖکی رحمانیت کسی مخصوص طبقے، نسل یا خطے کے لیے نہیں بلکہ تمام مخلوقات اور نوع انسانی کے لیے بلا تفریق انصاف اور دائمی امن کی ضامن ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حضور اکرم ۖ کی تعلیمات کا عملی پہلو ہماری روزمرہ زندگی، محنت، جدوجہد اور سیاسی و سماجی زندگی کے ہر مرحلے میں کامیابی کا لائحہ عمل فراہم کرتا ہے۔

نبی کریم ۖ کی اتباع کامل ہی میں قومی فلاح، اجتماعی عدل اور اللہ تعالیٰ کی رضا مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی و سماجی عدم توازن کے اس دور میں اسوہ حسنہ ہی وہ درخشندہ مشعل راہ ہے جو انسانیت کو بحرانوں سے نکال کر حقیقی عدل اور فلاح کی طرف لے جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں