اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں کیمبرج کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے.
برٹش کونسل نے راولپنڈی اسلام آباد میں بدھ کو ہونے والے اے اور او لیول کے امتحانات منسوخ کر دیئے ۔ پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات بھی ملتوی ہو گئے ۔ راولپنڈی میں بھی تعلیمی ادارے بدھ کو بند رہے ۔ لاہور بورڈ نے مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کر دیا ۔
پنجاب یونیورسٹی نے بھی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر 25 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے۔ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کا بدھ کو ہونے والا پرچہ منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکا ایل ایل بی کا پرچہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔ گوجرانوالہ میں میٹرک کا پرچہ ملتوی کر دیا گیا۔









