راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں سکول ایس او پی کے برعکس کھولنے کا نوٹس لے لیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے سکولوں کی تفصیلات طلب کرلیں،
سکول ہیڈز اساتذہ،ایڈمن سٹاف کو دو دن کے علاوہ نہیں بلواسکتے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکول ہیڈز کے خلاف کارروائی ہو گی۔ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں سکولوں کو ہدایت کی تھی کہ منگل اور بدھ دو دن سکول کھولیں،اس دوان کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے،
اس دوران سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم کے ساتھ ساتھ سکولوں کے دیگر معاملات کی بھی دیکھ بھال کی جائے،مگران احکامات کے برعکس سکولز ہیڈز نے اساتذہ، ایڈمن سٹاف کوسکولوں میں حاضرہونے کے احکامات دینے شروع کردیئے۔
اساتذہ تنظیموں کی جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو شکایات موصول ہوئیں کہ سکول ہیڈز حکومت کی جانب سے جاری کردی ایس او پی کے برعکس اساتذہ اوردیگر سٹاف کو سکولوں میں بلوایا جارہاہے،جس پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔