سردار ایاز صادق 70

سپیکر قومی اسمبلی کا مرحوم صحافی ارشد وحید چوہدری کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اور پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے بانی رکن مرحوم ارشد وحید چوہدری کے جواں سال بیٹے روشان وحید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جواں سال بیٹے کی وفات کو مرحوم ارشد وحید چوہدری کے اہل خانہ کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرحوم ارشد وحید چوہدری کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم روشان وحید کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں