ملک احمد بھچر

سپیکر اپنے ناجائز اختیارات کا بھرپور استعمال کررہے ہیں،ملک احمد بھچر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ سپیکر صاحب اپنے ناجائز اختیارات کا بھرپور استعمال کررہے ہیں۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما سنی اتحاد کونسل ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے بندوں اور لیڈر کو ناجائز مقدمات میں گرفتار کرتے ہیں، آپ خود 18کروڑ کی گاڑیاں لے رہے ہیں،اپوزیشن کے چیمبرز بند کررہے ہیں۔

ملک احمد بھچر نے کہا کہ سپیکر صاحب آپ اپنے ناجائز اختیارات کا بھرپور استعمال کررہے ہیں، آپ کسی کی خوشی کیلئے اپنی شخصیت کو کیوں داغدار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی ایم پی اے ٹی اے ڈی اے لینے نہیں گیا، آپ پچھلی تمام حاضریاں نکلوائیں، ہمارے 11اراکین اسمبلی کو بغیر نوٹس معطل کردیا گیا، ہماری جمہوری جماعت ہے اپنی ٹیم کے بغیر نہیں چل سکتا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی اور ایم پی ایز کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا اختیار رکھتے ہیں، ہم عدالتوں کے دروازے پر دستک دیں گے۔