سونم کپور

سونم کپور کا اپنے والدین کے نام جذباتی پیغام

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ اداکار انیل کپور اور سنیتا کپور کی شادی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر سونم کپور کا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سونم کپور نے اپنے والدین کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دینے کیلئے خوبصورت پوسٹ جاری کی جس کے ساتھ منسلک کیپشن نے بیٹی کی والدین سے لازوال محبت عیاں کردی۔

سونم کپور نے جوڑے کی کیک کاٹتے تصویر شیئر کی اور انہیں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ،میرے اینکر اور میرے سب سے پیارے والدین کو سالگرہ مبارک ہو، خدا نے مجھے بہترین والدین سے نوازا ہے۔