عارف لوہار 6

والد زندہ ہوتے تو میری کامیابیوں پر سب سے زیادہ خوش ہوتے’عارف لوہار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ آج زندگی کے جس مقام پر ہیں اور جو کامیابیاں ملی ہیں اگر میرے والد محترم زندہ ہوتے تو انہیں بیحد خوشی ہوتی، ہر والد کی طرح میرے والد بھی مجھے ایک کامیاب انسان کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے لیکن زندگی نے انہیں مہلت نہ دی۔

ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ ہر کامیابی کے موقع پر والد کی کمی زیادہ شدت سے محسوس ہوتی ہے اور شاید ہی کوئی ایسا لمحہ ہوگا جب مجھے اپنے والد کی یاد نہ آتی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میںایک فقیر منش انسان ہیں اور آج جو عزت و مقام حاصل ہے وہ میرے والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے صاحبزادے بھی گلوکاری کا شوق رکھتے ہیں اور میری دعا ہے کہ وہ اپنے دادا اور باپ کا نام روشن کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں