کارروائی 45

سوجیکے کے مقام پر دریائے ستلج میں ڈوبنے والے شخص کی نعش برآمد، ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی

اوکاڑہ ( شیر محمد )گزشتہ روز سوجیکے کے مقام پر 30 سالہ شخص گائے کی دُم پکڑ کر دریائے ستلج عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ محمد اخلاق ولد محمد نواز کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کر کے سرچ آپریشن شروع کیا۔ سرچ آپریشن کشتیوں اور پلنجر کی مدد سے شروع کیا گیا جبکہ سکوبا ڈائیونگ کی مدد سے بھی تلاش کی گئی۔

سرچ آپریشن میں ریسکیو سیفٹی آفیسر کی زیرِ نگرانی 2 غوطہ خور، 4 تیراکوں سمیت 7 ریسکیورز نے حصہ لیا۔ دریا کی گہرائی تقریباً 20 سے 25 فٹ، چوڑائی 300 فٹ اور پانی کا بہاؤ 19 کلومیٹر فی گھنٹہ تھا۔

سرچ آپریشن کے دوران نعش برآمد کر لی گئی اور ضروری کارروائی کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں