سندھ ہائی کورٹ 12

سندھ ہائی کورٹ کالیاری کھڈہ مارکیٹ میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لیاری کی کھڈہ مارکیٹ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران تعمیراتی کام فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کردیا۔درخواست گزار کی وکیل عائشہ سومرو ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پانچ منزلہ عمارت میں رہائش پذیر ہیں، تاہم عمارت میں مزید تعمیرات کی جارہی ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات میں نجی مافیا اور سرکاری اداروں کے اہلکار ملوث ہیں۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے باعث متعدد حادثات پیش آچکے ہیں، جن میں انسانی جانوں کا بھی نقصان ہوا ہے۔ مزید تعمیرات کے لیے عمارت کی پانی کی ٹنکی بھی توڑ دی گئی ہے، جس کے باعث رہائشیوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔عدالت نے غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے جنوری کے دوسرے ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں