سندھ ہائی کورٹ 13

سندھ ہائیکورٹ،اسمگلنگ کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم کی سزا معطل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے اسمگلنگ کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم گل زمان کی سزا معطل کر دی۔عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔دوران سماعت پراسیکیوٹر کسٹمز نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو جولائی میں کسٹم کورٹ نے اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

جس پر عدالت نے کہا ہے کہ مقدمے میں صرف ٹینکر ڈرائیور کو ملزم بنانا حیران کن ہے، اسمگل شدہ ڈیزل کسی سرحدی علاقے سے برآمد نہیں کیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ استغاثہ وضاحت کرنے میں ناکام رہا کہ ڈیزل کو اسمگل شدہ قرار دینے کا نتیجہ کس بنیاد پر اخذ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں