اسکالر شپ

سندھ حکومت کا ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ حکومت نے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ اقلیتی امور سندھ کے مطابق حکومت سندھ نے اقلیتی برادری کے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اقلیتی برادری کیمستقل طلبہ، جنہوں نے گزشتہ سال امتحان پاس اور 50 فی صد ما رکس حاصل کیے ہیں، وہ درخواستیں جمع کروائیں۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ درخواست دینے والے طلبہ کے والدین کی ماہانہ آمدنی کم از کم 35 ہزار روپے ہونی چاہیے جبکہ کامیاب ہونے فی طالبعلم کو 25 ہزار روپے اسکالر شپ دی جائے گی