چھٹیوں کا اعلان 104

سموگ کے باعث لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار 3 چھٹیوں کا اعلان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سموگ کے باعث لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکولز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سموگ کے باعث جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں سموگ کے باعث سکولز جمعہ اور ہفتے کو بند رہیں گے، 3 روز چھٹیوں کے احکامات تاحکم ثانی جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں