کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مز ید کہا ہے کہ قائدکے مزار پر آکر فاتحہ کی، اللہ تعالی ہمیں قائداعظم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطافرمائے، ہم آج شرمندہ ہیں کیونکہ اس ملک میں 9مئی جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں، ایک سیاسی جماعت کے لیڈران کی گفتگو سب نے سنی، سمجھتا ہوں ہمیں بہت ساری قربانیاں دینا پڑیں گی۔
مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ اس ملک میں بیرونی طاقتوں کا بیانیہ فروخت ہورہا ہے،خریدار خرید رہے ہیں، کامران ٹیسوری نے کہا آج ہمیں معاشی طور پر کمزور کیا جارہا ہے، جو بیانیہ ہم جلسوں میں دے رہے ہیں اس کا معیشت پر فرق پڑے گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اگلے ہی ماہ ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، چائنہ کے وزیراعظم بھی پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، دوروں سے قبل پاکستان میں اس طرح کی سیاسی صورتحال بنائی جارہی ہے، کچھ لوگ دشمن بیانیے کو خرید پر پھر بیچ رہے ہیں، اب قوم کو دیکھنا اور سوچنا ہے، لاکھوں قربانیاں دی گئیں،اب بھی سلسلہ جاری ہے، ہم نے چھ ،سات اور 8ستمبر منایا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ 24کروڑ عوام معاشی بحران میں پھنسے ہوئے ہیں، سیاسی جماعت کے نعرے اور بیانیے پر غور کریں تو لگتا ہے یہ پاکستان میں نہیں کھڑے ہوئے۔