سعید غنی

سعید غنی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سارے لوگ پیپلزپارٹی میں آجائیں گے، پی ٹی آئی کے تمام ممبرز اور ووٹرز ملک دشمن نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ خود کو ملک دشمن پالیسی سے الگ کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی بہترین آپشن ہے۔