شہزادہ محمد بن سلمان 16

سعودی ولی عہد کی بحرین کے فرمانروا اور شامی صدر سے گفتگو، خطے کی صورتحال پر گفتگو

ریاض (رپورٹنگ آن لائن) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسٰی آل خلیفہ اور شام کے صدر احمد الشرع نے ٹیلی فونک گفتگو کی جس دوران خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صبح سعودی ولی عہد سے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال، سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچپسی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی ولی عہد اور شام کے صدر احمد الشرع نے رابطے میں مملکت کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کا اعادہ کیا۔صدر احمد الشرع نے مملکت کی سکیورٹی اور خود مختاری کے لئے شام کی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں