محمد بن سلمان 106

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور عراقی وزیراعظم محمد السوڈانی کا ٹیلی فونک رابطہ

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور عراقی وزیراعظم محمد السوڈانی کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں نے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے لبنان اور فلسطین کی موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو کی ہے۔

علاوہ ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں خطے کی سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ فلسطین اور لبنان کے لیے امداد کی فراہمی اور بحران کا حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں