ملاقات 38

سعودی وزیر خارجہ کی بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور مختلف امور پر نقطہ نظر کا تبادلہ کیا گیا۔

اسی دوران سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بھی بھارتی مشیر سے ملاقات کی جس میں وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العیبان بھی شریک تھے۔اس ملاقات میں توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں اور توانائی کے تحفظ اور رسد کے استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں