سردار ایاز صادق

سردار ایاز صادق کی شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

اسلا م آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند کو سنگاپور میں منعقدہ کراٹے کمبیٹ ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

شاہ زیب رند کی لگن اور محنت کو سراہتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کراٹے کمبیٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر شاہ زیب رند نے پاکستان کے نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیتوں اور جذبہ کو اجاگر کیا ہے، یہ کامیابی ہماری نوجوان نسل کی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو شاہ زیب رند کی قابلیت اور کارنامے پر بہت فخر ہے، پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے شاہ زیب رند کی مسلسل کامیابی کے لیے دعا کی اورکہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ جیولین تھرور سٹار ارشد ندیم اور شاہ زیب رند جیسے کھیلوں کے آئیکونز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔