سردار ایاز صادق 72

سردار ایاز صادق کا نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفع کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے میاں شاہد شفع کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے غم کی گھڑی میں شریف خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں شریف خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوںنے کہاکہ میاں شاہد شفع کی وفات انکے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں