وفاقی وزیر بحری امور 229

سب سے زیادہ کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جس میں انسانیت کا جذبہ ہو، وفاقی وزیر بحری امور

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جس میں انسانیت کا جذبہ ہو،نوجوان ہی اس ملک کا سرمایہ ہے، ہارتا وہ ہے جو ہار مان لیتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے نجی یونیورسٹی میں کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام طلبہ کو اپنی ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بہت یادگار لمحات ہوتے ہیں، میں جب بھی یونیورسٹی یا کالج کے سامنے گزرتا ہوں تو مجھے اپنا زمانہ طالبعلمی یاد آجاتا ہے، زمانہ طالب علمی کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کامیابی کا راز اتحاد، ایمان اور تنظیم میں ہے، تمام طلبہ ان سنہری اصول پر عملدرآمد ہوں اور کامیابی حاصل کریں، وزیر اعظم عمران خان سے سیکھا ہے کہ ہارتا وہ ہے جو ہار مان لیتا ہے، سب سے زیادہ کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جس میں انسانیت کا جذبہ ہو، نوجوان ہی اس ملک کا سرمایہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں