سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری 183

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے دفتر میں پیش نہ ہو سکے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری تاحال وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے دفتر میں پیش نہ ہو سکے۔قاسم سوری کے مطابق مجھے ایف آئی اے کا نوٹس گزشتہ روز کوئٹہ کے گھر پر موصول ہوا تھا، کوئٹہ کیلئے فلائٹ دستیاب نہیں، ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوسکا۔

قاسم سوری نے کہاکہ میں نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے۔واضح رہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو ساڑھے 11 بجے ایف آئی اے کوئٹہ میں طلب کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں