انکشاف 134

سابق مشیر احتساب کا اپنے اتحادیوں کے خلاف کیس نیب بھجوانے کا انکشاف

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)سابق حکومت کے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ مبینہ طور پر اپنے ہی اتحادیوں سے ہاتھ کرنے میں سرگرم رہے۔ انہوں نے اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے میں رنگ روڈ کے گرد 16 ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے کیسز نیب کو منتقل کرنے پر زور دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے سابق مشیراحتساب کی جانب سے جاری کرایاگیامراسلہ سامنے آگیا جس میں چیئرمین نیب، نیب پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی ایف آئی اے و ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے کہا گیا کہ تمام رسمی کارروائی مکمل کرکے دونوں کیسز کو ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن پنجاب سے نیب میں ٹرانسفر کیا جائے،16ہاوسنگ سوسائٹیز کیسز میں دی لائف ریذیڈنشیا ہاﺅسنگ سوسائٹی بھی شامل ہے ۔ حکومت تبدیل ہونے کے بعد بھی سابقہ اسٹیٹس کے تحت ہی اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری شروع کررکھی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں