زرعی یونیورسٹی

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ کے فیسوں میں اضافے کے احتجاج پر انتظامیہ نے لچک دکھا دی، فیسیں جمع کروانے میں 3 فروری تک توسیع

مکوآنہ ( رپورٹنگ آن لائن)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ کے فیسوں میں اضافے کے احتجاج پر انتظامیہ نے لچک دکھا دی۔ طلبہ کے احتجاج کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے فیسیں جمع کروانے کی تاریخ میں 3 فروری تک توسیع دے دی۔ فیسیں جمع کروانے کی توسیع ملنے پر طلبہ نے احتجاج ملتوی کردیا جبکہ 3 فروری تک مطالبات منظور نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو تحریری طور پر مطالبات بھجوا دیئے۔ فیسوں میں اضافہ واپس لینے، ڈگری مکمل ہونے تک فیسیں برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ طلبہ کیلئے سکالرشپ کی رقوم میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔