علی زیدی

زرداری ہمیں ڈرانا چاہتا ہے، علی زیدی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ زرداری ہمیں ڈرانا چاہتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ ایم پی اے شبیر قریشی کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ فجر کی نماز ادا کرنے جا رہے تھے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں علی زیدی نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی کے لیے ریاستی مشینری کو استعمال کرنے کی یہ ایک اور واضح مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرداری ہمیں ڈرانا چاہتا ہے لیکن یہ احمقانہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ وہ خود عوام کی طاقت سے خوفزدہ ہے۔