زرتاج گُل

زرتاج گُل وزیر کی اپنے اور عمران خان کیلئے عمرے کی ادائیگی

مکہ مکرمہ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، سابقہ وفاقی وزیر زرتاج گُل وزیر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

زرتاج گُل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مسجدالحرام سے نئی پوسٹس شیئر کی ہیں۔انہوں نے اپنے شوہر ہمایوں رضا خان اخوند و بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔

خاتون سیاست دان نے طواف کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس سے متعلق انہوں نے بتایا ہے کہ اپنے لیڈر عمران خان کے لیے بھی عمرہ ادا کیا ہے۔

زرتاج گُل وزیر نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعا بھی کی ہے۔یاد رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر سابقہ حکومت میں بطور وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی فرائض انجام دے چکی ہیں۔