زارا اکبر 180

زارا اکبر عارضہ قلب میں مبتلا، ڈاکٹروں نے سٹنٹ ڈال دیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن )اداکارہ زارا اکبر کو عارضہ قلب کی وجہ سے سٹنٹ ڈال دیا گیا ۔ اداکارہ زارا اکبر ان دنوں لندن میں مقیم ہیں اورانہیں وہاں پر دل کا عارضہ ہوا ۔ ڈاکٹروںنے ٹیسٹوں کے بعد اداکارہ کو ایک سٹنٹ ڈال دیا ہے اورانہیں چندروزہسپتال میں زیر نگرانی رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی ہے ۔

اداکارہ زارااکبر نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور مختلف ٹیسٹوںکے بعد ڈاکٹروںنے سٹنٹ ڈالناتجویز کیا ۔ میںاب کافی بہترمحسوس کر رہی ہوں ۔ میری دوستوں اورپرستاروںسے اپیل ہے کہ وہ میری مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں