ریشم

ریشم کا فواد چوہدری کے ساتھ ہونیوالے ظلم کو بند کرنے کا مطالبہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے۔ریشم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے اس ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں حکومت پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کے فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے اور ان کو بیٹیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ خدارا ان دونوں معصوم بچیوں، نسا اور مِرحا کو سیاست سے دور رکھا جائے اور فوری طور پر ان کے والد سے ملوایا جائے۔